جیکولین فرنینڈز فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

Jacqueline Fernandes

Jacqueline Fernandes

ابوظہبی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈز فلم “ریس تھری” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈز کی آنکھ پر چوٹ آئی ، چوٹ لگنے کے باعث انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ شوٹنگ جاری رکھنے کے لیے اداکارہ دوبارہ سیٹ پر پہنچ گئیں، فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیکولین کو اسکواش کھیلنے کے دوران آنکھ پر معمولی چوٹ آئی تھی، اب وہ بہتر ہیں اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرچکی ہیں۔

اس فلم میں جیکولین فرنینڈز کے علاوہ انیل کپور، سلمان خان، بوبی دیول اور ڈیزی شاہ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں برس 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔