جیکلین فرنانڈیس دوبارہ سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

Jacqueline Fernandes

Jacqueline Fernandes

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت دنوں سے یہ بات زیر بحث تھی کہ سلمان کی آنے والی فلم میں ان سے رومانس کون کرنے والا ہے۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ ریمو ڈیسوزا کی اگلی فلم میں جیکلین اور سلمان ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ اس کے قبل جیکلین اور سلمان ساجد ناڈیاڈ والا کی سپر ہٹ فلم’’کک ‘‘میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ 2014ء میں ریلیز ہوے والی اس فلم میں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔