جعفر آباد: سانحہ جیکب آباد میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) صوبہ بلوچستان کے شہر جعفر آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر سندھ پولیس نے کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے دونوں دہشتگرد سانحہ جیکب آباد میں ملوث ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد پہلے بھی سندھ میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔