محفل جشن ولادت مصطفی ۖ و امام جعفر صادق کل امامیہ مسجد کورنگی میں منعقد ہو گی

Eid Milad Nabi

Eid Milad Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام محفل جشن ولادت حضرت محمد مصطفیۖ و امام جعفر صادق مورخہ 18 دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغربین عزاء خانہ امامیہ مسجد جے ون کورنگی نمبر 5 پر منعقد ہو گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مولانا محمد عون نقوی، حاجی جاوید اختر کربلائی جبکہ محفل کی صدارت مولانا سید رضی جعفر نقوی فرمائیں گے حدیث کساء عیسیٰ قادری ،رونق بزم صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی ،جعفر الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا اور نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن انجام دینگے۔

جاری کردہ:۔ شعبہ نشرو اشاعت
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان