جعفرآباد: باراتیوں سے بھری بس نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

Jafarabad

Jafarabad

جعفرآباد (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری بس گوٹھ عبد الخالق سے سلیم خان جا رہی تھی کہ جیانی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے نصیرشاخ نہر میں جا گری۔

جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی اور میتوں کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ڈیرہ اللہ یار لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو جیکب آباد ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔