جعفر آباد: غیر ت کےنام پر باپ نے بیٹی سمیت 2 افراد قتل کردیے

Jafirabad honor killing

Jafirabad honor killing

جعفر آباد (جیوڈیسک) جعفر آباد کے علاقے صحبت پور میں غیر ت کے نام پر باپ نے فائرنگ کردی، جس سے بیٹی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق صحبت پور کےعلاقے آدم پور میں باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کردی، جس سے اسکی بیٹی سمیرا اور منور ہلاک ہوگئے، بعد میں ملزم باپ خان محمد نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔