جیل میں غربت بھرے دن یاد کر کے آنسو آ جاتے ہیں: سنجے دت

 Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے دنوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جیل میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے، جسے یاد کر کے آج بھی میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں گزارے گئے دنوں میں بے تحاشا غربت دیکھی۔ سنجے دت کی بہنوں پریا اور نمرتا دت نے اپنے بھائی کے مشکل دنوں کے بارے میں کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ہم رکھشا بندھن کے دن اپنے بھائی سے ملنے جیل جاتے تھے اور انکے پاس ہمیں دینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا تھا۔