بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیا: خورشدید شاہ

Khurshsh Shah

Khurshsh Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) خورشید شاہ کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا جیالوں کیلئے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا، ہمارے آدھے لوگ گراؤنڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے، دیگرشہروں سے جلوس ٹریفک جام کے باعث نہیں پہنچ سکے۔

اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا افسوس ہے کہ سندھ کے لیے عدالتوں و اداروں کا رویہ اور قانون الگ جبکہ پنجاب کے لیے الگ ہے نواز شریف اور خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود نہ کوئی گرفتارہوا اور نہ ہی کسی کا نام ای سی ایل میں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا دوسری طرف شرجیل میمن خود عدالت میں پیش ہوا لیکن انصاف نہیں مل رہا، سپریم کورٹ کے لیے یہ امتحان ہے، اب ڈبل سٹینڈرڈ نہیں چلے گا۔