جلال پور : موبائل نمبر مانگنے والے شوقین نوجوان کی خواتین کے ہاتھوں ٹھکائی

Fight

Fight

جلال پور (جیوڈیسک) تحصیل ہسپتال جلال پور پیر والا میں خواتین نے تنگ کرنیوالے نوجوان کی پٹائی کردی۔

تحصیل ہسپتال میں دوائی لینے آئی خواتین کو اوباش نوجوان تنگ کر رہا تھا اور بار بار موبائل نمبر مانگ رہا تھا۔ خواتین نے نوجوان کو پکڑ کر تھپڑ رسید کیے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ نوجوان کی نمبر مانگنے کی ہمت کیسے ہوئی، اس موقع پر نوجوان دہائیاں دیتا رہا کہ وہ تو ان خواتین کو جانتا تک نہیں وہ طالبعلم ہے اور ہسپتال میں دوائی لینے آیا ہوا تھا۔

موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور نوجوان کی جان چھڑائی۔