غوث اعظم رضی اللہ عنہ سمیت تمام اولیاء کاملین نے محبت اورامن کادرس دیا ہے: محمد صدیق

Layyah

Layyah

لیہ: جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ محمد صدیق پرہارنے کہا ہے کہ غوث اعظم رضی اللہ عنہ سمیت تمام اولیاء کاملین نے محبت اورامن کادرس دیا ہے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں شیخ رحمت اللہ، شیخ ابراراحمد، محمدیونس،محمدرضوان عاشق، منیراحمداوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔

محمد صدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ شریعت کے بچپن سے ہی پابندتھے ایام شیرخواری میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتے تھے۔

شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ نے گمراہ انسانیت کوسیدھی راہ پرچلادیا۔نگاہ غوث رضی اللہ عنہ سے مجرم اللہ کے ولی بن گئے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔