جماعت اسلامی زون گلشن معمار کی ”عید ملن و استقبالیہ” تقریب 9 اکتوبر کو ہو گی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون گلشن معمار کے تحت کارکنان کے اعزاز میں ”عید ملن و استقبالیہ” 9 اکتوبر بروز اتوار، صبح 10:30 بجے مسجد ابوحذیفہ گلشن معمار میں ہوگا، جس سے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی خطاب کریں گے۔

استقبالیہ میں چرم قربانی مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان کو شیلڈ پیش کی جائے گی۔ امیر زون گلشن معمار رضوان شاہ نے تمام کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320