جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ منعم ظفر خان

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان، جنرل سیکریٹری محمد یوسف اور نظم ضلع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شاندار اور فقید المثال استقبال ثابت کر دے گا کہ اہلیان کراچی نفرت اور تعصب کی سیاست کرنے والوں کے بجائے ظلم کے خلاف لڑنے والوں کے ساتھ ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

کراچی کو اہل اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، نفرت اور تعصب کی سیاست نے کراچی کی شناخت کو مٹا دیا ہے، 5 دسمبر ظلم و جبر کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان کراچی سانپوں اور بچھوئوں کو دودھ پلانے کی عادت بدلیں، ان لوگوں نے شہر کو کرپشن، لاقانونیت، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، پانی، لوڈشیڈنگ اور چائنگ کٹنگ کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام ان کے خلاف متحد ہو جائیں اور 5 دسمبر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ظلم وجبر کے نظام کا بوریا بستر گول کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے دست و بازو بن جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبال کے لئے ضلع وسطی کے تمام زونز سے جلوس کی شکل میں قافلے ائر پورٹ پہنچیں گے، اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔