جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان مہم چلانے کا اعلان

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) منصورہ میں مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کا نظام قطعی طور پر منظور نہیں۔

چور چوری نہیں روک سکتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی نظام کے باعث کوئی عام آدمی پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکتا، جماعت اسلامی اس نظام کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائے گی۔

جماعت اسلامی نے 2016ء میں دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت کے ساتھ جوڑنے اور پچاس لاکھ لوگوں تک اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا پیغام پہچانے کا بھی فیصلہ کیا۔