امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج جامع مسجد الہدی، نارتھ کراچی میں خطاب کریں گے

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 24 جنوری بروز اتوار (آج) جامع مسجد الہدیٰ، نزد پاور ہائوس چورنگی، نارتھ کراچی، میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ایک روزہ ”دعوتی و تربیتی” نشست سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تربیتی نشست کا آغاز صبح 9:30 بجے ہوگا۔

تربیتی نشست سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، راشد نسیم، مرکزی نائب قیم پاکستان، وقاص انجم جعفری، امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی، ڈاکٹر واسع شاکر اور امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی، منعم ظفر خان بھی خطاب کریں گے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320