الخدمت رضا کار اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے کارکنان آج فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک کنٹرول کریں گے، طارق مسعود بیگ

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے نائب امیر طارق مسعود بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کنونشن میں الخدمت سوشل ورکز نے حلف لے کر عزم کیا تھا کہ انسانی خدمت میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

الخدمت کے رضاکار وطن کی پاسبانی کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ مصیبت زدہ افراد کی مدد کرکے شہر قائد کو پرامن بنائے گے، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان آج 24 ستمبر بروز ہفتہ کو رات میں فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک کنٹرول کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر زون میں الخدمت کے سوشل ورکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق مسعو د بیگ نے کہا کہ الخدمت کے نوجوان ورکز کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں عوامی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

اسی مقصد کے تحت جے آئی یوتھ ونگ نارتھ ناظم آباد زون الخدمت رضاکاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے گا۔ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن کراچی کے مسائل میں ہمیشہ الخدمت نے اپنا کرادار ادا کیا ہے۔

انہوں نارتھ ناظم آباد کی عوام سے اپیل کی اس کار خیر میں الخدمت کے دست بازو بن ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ آج بعد نماز مغر ب تمام الخدمت رضاکار اور جے آئی یوتھ ونگ کے کارکنان فائیو اسٹا ر چورنگی پہنچ کر ٹریفک کنٹرول کریں

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320