جماعت اسلامی کا پوری دنیا میں اسلام کی بالادستی کا فسلفہ تیزی سے پھیل رہا ہے، امیر غلام رسول احمدانی

Badin Kake Cutting

Badin Kake Cutting

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا ہے کہ 26 اگست 1941 میں وجود میں آنے والی جماعت اسلامی کا پوری دنیا میں اسلام کی بالادستی کا فسلفہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین پریس کلب میں جماعت اسلامی کا 77 واں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایچ یو جے حیدرآباد کے سینئر نائب صدر تنویر آرائیں، بدین پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ملاح، سابق صدر پریس کلب اللہ رکھیو نعیم ، جواد سعید ، فتح خان کھوسو، اور دیگر صحافی حصرات اور جماعت اسلامی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

غلام رسول احمدانی نے مزید کہا کہ 77 سال گذرجانے کے باوجود آج بھی جماعت اسلامی کے اندر مکمل جمہوریت موجود ہے، جماعت اسلامی کا آئن ایک مکمل دستاویز کی صورت میں موجود ہے جو کہ کارکنان سے لیکر امیر تک پابند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی میں طیب اردگان کی کامیابی جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الا علیٰ مودودی کے خوابوں کی تعبیر کا نتیجہ ہے، طیب اردگان نے یورپ کو للکار کر جرئت کا کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کرپشن کی صورتحال خراب حکمرانی کا نتیجہ ہے ، جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لیئے جدوجہد کررہی ہے۔