جماعت اسلامی کا خیبر سے کراچی ٹرین مارچ شروع کرنے کا اعلان

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کا 23 مئی سے خیبر سے کراچی تک ٹرین مارچ کرنے کا، امیر جماعت سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں بل لائیں گے۔

نیب چوروں کو جانے نہ دے ۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 23 مئی کو خیبرسے کراچی تک ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں کرپشن کیخلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہر بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، کچھ خاندان سرکاری اور سیاسی عہدے کے ذریعے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح خون چوس رہے ہیں، اشرافیہ کا کمال ہے کہ تهر کے بچے مررہے تهے تو لاڑکانہ میں 1 ارب روپے کا جشن منایا گیا۔

اس وقت پاکستان میں کرپشن کرنے والوں کےلیے علیحدہ علاقہ، سکول، ہسپتال اور قانون سب کچه الگ ہےاور کرپشن میں ملوث حکومتی اور اپوزیشن ارکان بهی شامل ہیں، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف وزیراعظم کا احتساب نہیں حکومتی اور اپوزیشن ارکان سمیت سب کا بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے تاہم اس حوالہ سےکسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی احتساب کے نام پر سسٹم ڈی ریل ہونا چاہیئے۔

پانامہ لیکس میں جن لوگوں کے پیسے ہیں وہ بچنے کی کوشش کررہےہیں،دنیا بهر میں پانامہ لیکس پر تحقیقات بهی ہوئیں اور باضمیر لوگوں نے استعفا بهی دیا ،نیب ماضی کی طرح پلی بارگین کرکے چوروں کو جانے نہ دے۔