جیمز بانڈ فلم ”سپیکٹر” کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

Spector 007

Spector 007

نیو یارک (جیوڈیسک) گزرے ویک اینڈ پر دو نئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم سپیکٹر کو پہلی پوزیشن سے ہٹا نہ سکیں۔

ڈینئیل کریگ کی فلم نے اس ویک اینڈ پر تین کروڑ چون لاکھ ڈالر کمائے۔ اس طرح فلم نے اب تک جنوبی امریکا میں تیرہ کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔