جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہندومت سے تائب عائشہ کی تقریب نکاح

Jamia Binoria almia

Jamia Binoria almia

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نومسلمہ عائشہ نور کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، عائشہ نور ہند نے رئیس الجامعہ مفتی محمدنعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا اور جامعہ بنوریہ ہی سے اسلامی تعلیم مکمل کی اور انڈونشین عالم دین محمد ارشاد سے نومسلمہ کی نسبت طے کی گئی نکاح رئیس الجامعہ نے خود پڑھایا،رخصتی اور نکاح کے تمام انتظامات مفتی محمد نعیم اور ان کی اہلیہ نے کیے۔

گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نومسلمہ عائشہ نور کے نکاح کی تقریب منعقد کی گئی نکاح جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے پڑھا یا ، تقرب میں ناظم تعلیمات جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا سیف اللہ جمیل ،مولانا غلام رسول ، مولانا مفتی نذیر احمد خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر علماء کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔

رخصتی اور نکاح کے تمام تر انتظامات مفتی محمد نعیم اور ان کی اہلیہ نے کیے ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کی انتظامیہ نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے عائشہ نورکے والدین کونہ صرف اطلاع کی بلکہ شادی میں شرکت کی دعوت دی ،لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر انہوں نے آنے سے انکار کرتے ہوئے لاتعلقی کااظہار کیا۔