جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاون کے ششماہی امتحانات کا آغاز ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاون کے ششماہی امتحانات کا آغاز ہوگیا،ملکی وغیر ملکی5410سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔

جبکہ درجہ حفظ کے امتحانات کا آغاز 30جنوری سے ہوگا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں تعلیمی سال 2016-17کے ششمائی امتحانات کا آغاز گزشتہ روز 26جنوری سے ہوگیا۔

امسال ششماہی امتحانات میں شعبہ حفظ وناظرہ، درجات ابتدائیہ، درس نظامی، تخصص فی الفقہ(مفتی کورس)ور تخصص فی الحدیث اور تخصص فی التفسیر القران ، انگلش لنگویج کورس، آئی ٹی کورس سمیت شعبہ ملکی وغیر ملکی کے 5ہزار 410سے زائد طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں ، جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے امتحانات گاہ کادورہ کیا۔

اس موقع پرانہوں نے امتحانات کیلئے بہترین انتظامات کرنے پرنگران ممتحنین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کے امتحانات کا نظام اور شفاف ونقل کے رجحان سے مبرا دیگر تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے اور اساتذہ کا کنٹرول اور محنت قابل دید ہے ، مدارس کو مشکوک قرار دینے والے خودمشکوک ہیں کوئی بھی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے بلکہ سندھ حکومت بیرونی اشاروں پر مدارس کو دہشتگرد قرار دینے کی کوششوں میں مصروف دیکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کا تعصبانہ مرتب کی گئی مشکوک مدارس کی لسٹ کو مسترد کرنا حقیقت مندانہ فیصلہ ہے ، اسلام ومدارس کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے خود تو ختم ہو سکتے ہیں لیکن دین اسلام تا قیامت زندہ تابندہ رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مدارس دینیہ کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈوں کے باوجودطلبہ کی تعدادمیں ہرسال اضافہ ہورہاہے۔