جامعہ کراچی سے حراست میں لئے گئے ملازمین سے تفتیش جاری

Rangers Raid

Rangers Raid

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی سے حراست میں لیے گئے پانچ ملازمین سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے پانچوں ملازمین لسانی فسادات ہیں ملوث ہیں۔

کراچی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کے چھاپے میں حراست میں لیے گئے پانچ ملازمین سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ذیشان امین ، نوید صدیقی ، شافی محمود حسین ، ریحان اور زوہیب کو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے ملازمین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملازمین لسانی فسادات میں ملوث ہیں۔ طلبا تنظیموں میں ہونے والے مسلح تصادم میں اسلحہ کہاں سے آتا تھا ، تفتیشی ادارے اس پہلو بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

جامعہ کراچی کے کون سے اساتذہ جرائم کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے بھی اہم انکشافات متوقع ہیں۔۔