جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنی 43 سالا جدوجہد میں ایک نئی تاریخی رقم کی ہے۔ محمد الطاف کشمیری

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد الطاف کشمیری نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ نے اپنی 43 سالا جدوجہد میں ایک نئی تاریخی رقم کی ہے جمعیت طلبہ عربیہ کی دعوت اب ہر دینی مدارس میں پڑہنے والے طالب علم تک پہنچ چکی ہے جمعیت کے قیام کا مقصد مدارس کے طلبہ کے اندر تعلیم حاصل کرنے طلبہ کے اندر محبت واخوت کی فضا ہموار کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں منعقد ہونی والی سابقین کی ایک نشت اور جمعیت کا 43واں یوم تاسیس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر منتظم صوبہ سندھ جلال الدین منصوری، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی ،پروفیسر علی احمد بلیدی ،فتح خان کھوسہ ،عبدالطیف کھوسہ، واحد بخش احمدانی،محمد علی عادل،ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد الطاف کشمیری نے مزید کہا کہ آج سندہ سمیت ملک بھر کے دینی مدارس کے اندر تاسیس جمعیت کے پروگرامات ہونگے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران خطاب کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور حکومت میں مدارس میں قرآن وسنت کا درس حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق دھشت گردی سے جوڑا جارہا ہے مدارس عربیہ عالم اسلام کے مضبوط قلعے ہیں مدارس کے اندر اخوت ومساوات کا درس دیا جاتا ہے مدارس کے اندر دینی تعلیم کے دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہیں۔