جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیراہتمام لوٹن میں حریت پسند کشمیری راہنما مقبول بٹ شہید کی چونتیسویں برسی کا انعقاد کیا گیا

لوٹن برطانیہ (تیمور لون) بھارت شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیری قوم کے حوالے کرے۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ کنٹرول لائن کی دونو جانب کشمیر یوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے کردار ادا کرے۔ ریاست کے حالات کا درست جائزہ لینے کے لئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سیز فائر لائن پر دونوں اطراف سے رسائی دی جائے۔ کشمیر کونسل کے خاتمے پر تحریک کو خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیراہتمام لوٹن میں حریت پسند کشمیری راہنما مقبول بٹ شہید کی چونتیسویں برسی کے موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل اور برطانوی ہاوس آف لارڈ کے رکن لارڈ قربان حسین ، پروفیسر ظفر خان، سیدتحسین گیلانی ،پروفیسر شاہد اقبال،، و دیگر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیراہتمام لوٹن میں حریت پسند کشمیری راہنما مقبول بٹ شہید کی چونتیسویں برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت لوٹن برانچ کے صدر کمان افسر نے کی جبکہ مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل اور برطانوی ہاوس آف لارڈ کے رکن لارڈ قربان حسین تھے۔ لارڈ قربان حسین، صابر گل، پروفیسر ظفر خان، پروفیسر شاہد اقبال، سیدتحسین گیلانی، راجہ اکبرداد خان، صادق سبحانی ،بیرسٹر عتیق الرحمن، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، منور حسین، شکیل مرزا، ابرار نثار، ، خواجہ کبیر، شاہدہ جرال، لیاقت لون، سرور ملک، عقیل بٹ، زاہد لون، صوفی عجائب اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کشمیریوں کے محبوب لیڈر وحریت رہنماوں مقبول بٹ شہید اور افضل گرو کے جسد خاکی کشمیری قوم کے حوالے کریں ۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ سیز فائر لائن پر گولی اس پار سے چلے یا اس پار سے نقصان کشمیریوں کا ہی ہو رہا ہے دونوں اطراف سے فائرنگ کاتبادلہ فی الفور بند ہونا چاہئے آئے روز فائرنگ کے واقعات سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، کشمیری اپنی جان مال، عزت آبرو کی قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ ہندوستان طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے ہر گھٹیہ اودام کر رہا ہے اور خطہ میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے ۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے کردار ادا کر کے کشمیریوں کی داد رسی کرے اور اقوام متحدہ مبصرین کی تعداد میں اضافہ کرے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سیز فائر لائن پر دونوں اطراف سے رسائی دی جائےتا حالات کا درست اندازہ لگایا جا سکے اور بھارتی فوج کی اصلیت اور دہشتگردی کو بھی نمایاں کیا جا سکے ۔ شرکا نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کے خاتمے پر تحریک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے اس عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ جلسہ گاہ میں کشمیر تقافت کو فروغ دینے کے لئےایک سٹال بھی لگایا گیا ۔ دوران پروگرام چند کشمیری نوجوانوں نے لبریشن فرنٹ میں شمولیت کا کیا۔ تقریب کے اختتام پر مقبول بٹ شہید کے قریبی ساتھی حاجی ملک سرور نے شہید کشمیر مقبول بٹ، افضل گرو و دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program

Jklf UK Program