مقبوضہ کشمیر میں حافظ سعید کے ساتھ یکجہتی

Hafiz Muhammad Saeed

Hafiz Muhammad Saeed

تحریر: سدرہ احسن چوہدری
دختران ملت اور دیگر کشمیری جماعتوں کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے دن مقبوضہ کشمیر میں یوم یکجہتی حافظ محمد سعیدمنایا گیا اور ان کی نظربندی کیخلاف سری نگر و دیگر علاقوںمیں بھی بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین کی تنظیم دختران ملت کی طرف سے شدید سردی اور برفباری کے باوجود سری نگر میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ محمد سعید کی تصاویر والے بینرز لگائے گئے اور ان کی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خواتین نے پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔ جلسہ میں شریک خواتین نے حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے زور دار نعرے لگائے۔ جلسہ کے آغاز سے قبل خواتین نے پاکستانی ترانہ بھی پڑھا۔ دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر پچھلی سات دہائیوں سے انڈیا کے قبضہ میں ہے۔دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے کشمیری قوم کی بہنوں، بیٹیوں کے محمد بن قاسم کو نظربند کر دیا ہے۔

حافظ محمد سعید نے سال 2017ء کو کشمیر کے نام کیا اور کراچی سے پشاور تک جلسوں، کانفرنسوں کا اعلان کر رکھا تھا ۔ یہ کیفیت مودی سرکار کو برداشت نہیں ہوئی اور اس نے امریکہ کے ذریعہ پاکستا ن پر دبائو بڑھایا جس کے نتیجہ میں ان کی نظربندی ہوئی۔ حکومت پاکستان کا یہ اقدام کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف مودی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے قبل ان کشمیری بچوں کی جانب دیکھیں جن کی آنکھوں کی بینائی چھین لی گئی اور ان مائوں بہنوں بیٹیوں کی جانب دیکھیں جن کی زندگی کے سہارے صرف اس جرم میں چھین لئے گئے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔

Syeda Asiya Andrabi

Syeda Asiya Andrabi

سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد کروا کے رہیں گے۔ ناصر باغ لاہور میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانامحمد امجد خاں نے کہا کہ حکمران انڈیا و امریکہ کو خوش نہ کریں۔ حافظ محمد سعیدو دیگر رہنمائوں کی نظربندی درست نہیں ہے’انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ نظربندیوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ گرفتاریاں اور نظربندیا ں ہمارے بڑھتے قدم نہیں روک سکتیں۔ ہم کشمیریوں کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سید ظہیر بخاری نے کہا کہ یاسین ملک کی طرف سے پیغام لے کر آیا ہوں کہ حافظ محمدسعید کو کشمیریوں کی آواز اٹھانے کے جرم میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ہم حکومت کے ایسے فیصلوں سے گھبرانے والے نہیں،پاکستان و کشمیر کا بچہ بچہ حافظ سعید ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت کشمیری خواتین کی عزتیں لوٹ رہا ہے اور نواز شریف مودی کو ساڑھی دے رہا ہے۔ہم حکومت پاکستان کے دوہرے معیار کو تسلیم نہیں کرتے کشمیری بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ ہیں۔پاکستان سنگھ سرکل کے رہنما جسی سنگھ نے کہا کہ خالصتان کی بات ہو یا کشمیر کی حافظ محمد سعید آواز اٹھاتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) قائد اعظم کی جماعت ہے ۔ اسے اپنی پالیسیوں پر غوروفکر کرنا چاہیے۔تحریک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈرحافظ مدثر مصطفیٰ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ڈاکہ ڈال کر حکمران اقتدار میں بیٹھے ہوئے اور کشمیری و پاکستانی قوم کے محسن حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا گیا۔ایک حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا ہم سب حافظ محمد سعید ہیں۔ پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ ایوب میونے کہا کہ حکومت نے حافظ محمد سعید کو کیوں نظر بند کیا؟وہ پاکستان کے محافظ ہیں،کشمیریون کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔بھارت و امریکہ کا دبائو کیوں قبول کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر کے کسان حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری حافظ خالد ولید نے کہا کہ کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیریوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہو چکیں ،جلد آزادی انکا مقدر بنے گی۔ھدیة الھادی پاکستان کے سیکرٹری جنرل حمزہ نوید نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے عملی طور پر کھڑا ہونے کا وقت ہے۔حافظ محمد سعید کو رہا کیا جائے۔یہ قافلہ اب نہیں رکے گا۔متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ نعیم بادشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیریوں کے محسن حافظ محمد سعید کو پابند سلاسل کر کے کیا پیغام دیا تھا؟آج کے زبانی پیغام کی کوئی حیثیت نہیں۔تحریک آزادی جموں کشمیر لاہور کے ناظم ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ حکمران اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں،حافظ محمد سعید کی نظر بندی آخری ہے اس کے بعد حکمرانوں کی باری ہے۔ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔سابق فنانس سیکرٹیری لاہور ہائیکورٹ باررائے نواز کھرل ایڈوکیٹ،انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری، الامہ لائرز فورم کے رہنما جمیل احمد فیضی ایڈوکیٹ ، علی عمران شاہین،مولانا ادریس فاروقی،مولانا عثمان شفیق، ابتسام الحسن،مفتی حفص و دیگر نے کہا کہ حکمران اللہ سے ڈریں۔ایک حافظ محمد سعید کو نظر بندکیا تو پوری پاکستان سڑکوں پر ہے۔ان کو فوری رہا کیا جائے۔

حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے باوجود آج پانچ فروری کو ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کی جا رہی ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ حافظ محمد سعید کا کردار ادا کرنے کو تیا ر ہے۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام مال روڈ پر ہونے والی کشمیر کانفرنس میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے گئے اور ان کا کھڑے ہو کر تمام قائدین و شرکاء نے استقبال کیا ،اس موقع پر بلوچستان سے رشتہ کیالاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے۔شاہ زین بگٹی نے خطاب میں کہا کہ حافظ محمد سعید جیسا مردمجاہد وزیر اعظم بنے گا تو کشمیر کو آزاد ی ملے گی۔پاکستان کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت نہیں۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔امریکہ و بھارت کو خوش کرنے کے لئے نظر بند کیا گیا،نظربندیوں سے تحریکیں نہیں رکتیں،کشمیر کو آزادی مل کر رہے گی،پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا ہم آپس میں کلمے کے رشتے سے بھائی ہیں۔ اہل بلوچستان کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔حافظ محمد سعید کے ساتھ ہیں۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے یکجہتی کشمیر کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن کشمیر ایشو پر ہو گا۔جو پارٹی کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے گی پاکستانی قوم اسی کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

Kashmir Protest

Kashmir Protest

انہوں نے کہا کہ پانامہ کے ثبوت مانگنے والوں نے حافظ محمد سعید کو بغیر ثبوت کے ہی نظربند کر دیا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ ایوب میونے تحریک آزادی جموں کشمیر کے جلسے سے خطاب میں اعلان کیا کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف ملک بھر کے کسانوں کو اکٹھا کریں گے۔میں نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے تھے لیکن اب حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے بعد ن لیگ کا باغی ہوں،حکومت ہمیں بھی گرفتار کرے۔انہوںنے کہاکہ سندھ سے سندھ آباد کار بورڈ،بلوچستان سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی،خیبر پختونخواہ سے پاکستان اتحاد کونسل کو بلائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بنا کر اعلان کریں گے کہ پاکستان بھر کے کسان حافظ محمد سعید کے شانہ بشانہ اور ان کی تحریک میں شامل رہیں گے۔حریت رہنمایاسین ملک نے مال روڈ پر ہونے والی کشمیر کانفرنس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نمائندہ سید ظہیر بخاری کے ذریعہ پیغام بھجوایا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سید ظہیر بخاری نے کہا کہ یاسین ملک اور کشمیری قوم کی طرف سے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جنہوںنے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمدسعید کشمیریوں کی آواز اٹھانے کے جرم میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ہم حکومت پاکستان کے ایسے فیصلوں سے گھبرانے والے نہیں،پاکستان و کشمیر کا بچہ بچہ حافظ سعید ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ حافظ محمد سعید کی نظربندی کی شدید مذمت کرتی ہے،بھارت سوا لاکھ کشمیریوں کا قاتل ہے ۔دوسری طرف پاکستان کے حکمران ان کے ساتھ امن کی آشائیں منا رہے ہیں۔بھارت کشمیری خواتین کی عزتیں لوٹ رہا ہے اور نواز شریف مودی کو ساڑھی دے رہا ہے۔ہم حکومت پاکستان کے دوہرے معیار کو تسلیم نہیں کرتے۔

تحریر: سدرہ احسن چوہدری