جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کا اجلاس

JKNAP Meeting

JKNAP Meeting

ناٹنگھم برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کا اجلاس برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں منعقد ہوا جس کی صدارت جموںکشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر محمود کشمیری نے کی جبکہ جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کے ممبران میں شاملمحمود کشمیری ، آصف مسعود چوہدری ، الطاف حسین ، شبیر ایڈووکیٹ ، ساجد شاہین ، ریاض ساغر ، اسحاق بھٹی ، ماجد میر ، خواجہ حنیف نے شرکت کی اجلاس میں شہد کشمیر مقبول بٹ اور شہداء چکوٹھی کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کی گئی اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے نہتی کشمیر عوام پر جو ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس پر عالمی دنیا کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے ظالم و ستم کی کوئی پروہ نہیں اور کشمیریوں کے خود ساختہ وکیل پاکستان جس سے کشمیریوں کو نہ پہلے کوئی توقع تھی نہ اب ہے جو بھی کرنا ہے کشمیریوں نے خود کرنا ہے۔

قابض ممالک کے لئے مسئلہ کشمیر کو صرف ووٹ بنک کے سوا کوئی اہمیت نہیں رکھتا جسے وہ اپنے اقتدار کے لئے استعمال کرتے آئے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ سیز فائر لائن پر دونوں جانب سے بھاری فائرنگ کے تبادلہ میں نقصان دونوں جانب بسنے والے معصوم کشمیروں کا ہی ہو رہا ہے اس اسلحہ کی نمائش کو فی الفوری بند کیا جائے اور قابض ممالک اپنی افواج کے ریاست سے بے دخل کرے۔

آزادی پسند اور قوم پرست رہنماوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر ہمیں اپنی منزل سے کوئی دور نہیں کر سکتا ایسے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سامنہ کئی دہائیوں سے کرتے آئے ہیں اور تاریک نے ہمیشہ ہمیں حق پر ثابت کیا۔

اجلاس میں چند کراردادوں کو متفقہ طور پر منطور کیا گیا کیا ۔بھاتی حکومت مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کرے ۔سیز فائز لائن پر دونوں جانب سے شدید گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں اور جلد سے جلد اس سلسلہ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ دونو ں اطراف کشمیریوں کا ہی جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئنی حصہ ہیں اس کوپاکستان کا صوبہ بنانے کے کسی بھی غیر آئنی اقدام کی بھر پور مذمت کرتے رہیں گے آزادی پسند و قوم پرست رہنماوں پر قائم جھوٹے مقدمات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا فوری خاتمی کیا جائے۔

عارف شاہد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اصل حقائق معاملہ عوام کے سامنے لائے جائیں ۔ سیز فائز لائن کے دونوں اطراف سے غیر ملکی فوج کا انخلاء کیا جائے اور بھاری توپ خانہ ہٹایا جائے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سابق صدر چوہدری منیر کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار کیا گیا اور ان مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔