جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی ۳۰ مارچ تک یونٹ سازی اور ممبر شپ مکمل کر لی جائیگی

JKNAP UK

JKNAP UK

بریڈفورڈ برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کی ۳۰ مارچ تک یونٹ سازی اور ممبر شپ مکمل کر لی جائیگی۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے کنونشن ۲۹ اپریل کو ہو گا۔ تیس مارچ درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس بریڈفورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 29 اپریل کو نیشنل عوامی پارٹی کے ہونے والے کنوینشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں شامل ریاض ساغر ،محمود کشمیری ،شاید ہاشمی اور امجد اشرف نے شرکت کی اور مبصرین کے طور پر نثار خان اور شبیر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ کنونشن میں آنے والے عہدے داران تیس مارچ تک اپنی اپلیکیشنز جمع کروا دیں اور تئیس مارچ سے پہلے یوکے میں یونٹ سازی اور ممبرشپ مکمل کر لی جائے گی۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس یکم اپریل کو برمنگھم میں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل عوامی پارٹی 6 مارچ کو بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

نیشنل عوامی پارٹی کے تمام دوستوں سے گزارش کی گئی کہ وہ 6 مارچ کو بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں۔

اجلاس میں ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی ، خود مختاری و خوشحالی کے لئے اور طبقاتی نظام کے خاتمہ تک جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔