جامشورو میں کارروائی کے دوران بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، سی ٹی ڈی

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں موجود دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لاڑکانہ نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں بم بنانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ فیکٹری میں موجود چند مبینہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیکٹری پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا جہاں سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ فیکٹری میں بم بھی بنائے جاتے ہیں۔