جان شیر خان صدر سکواش فیڈریشن کے مشیر مقرر

Jan Sher Khan

Jan Sher Khan

کراچی (جیوڈیسک) سکواش لیجنڈ جان شیر خان پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر کے مشیر مقرر، جان شیر جلد دو سے تین کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

ایئر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں سکواش لیجنڈ جان شیر خان کی چیف آف ایئر سٹاف اور صدر پاکستان سکواش فیڈریشن سہیل امان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

جان شیر خان کو صدر پاکستان سکواش فیڈریشن کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔ جان شیر خان کا کہنا تھا کہ وہ سکواش کی بہتری کے لئے کام کریں گے، وہ پشاور میں پی ایس ایف سکواش اکیڈمی کے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے۔

جان شیر خان کو پاکستان کے ینگ ٹیلنٹ میں سے 2 سے 3 کھلاڑیوں کی تربیت کا کام بھی دیا گیا۔