جاپان: جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ بھی شامل ہے۔

ان کے علاوہ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، فرانس، اور میزبان جاپان کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں جاری بحران، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب جی سیون ممالک کی اجلاس کے خلاف ہیروشیما میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔