جاپان کے جنگل میں لاپتہ ہونے والا بچہ مل گیا

Child

Child

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے جنگل میں لاپتہ ہو جانے والا سات سالہ بچہ چھ دن کی تلاش کے بعد مل گیا ، جاپانی فوجیوں سمیت سینکڑوں امدادی اہلکار بچے کو گھنے جنگلات میں تلاش کرتے رہے۔

جاپان کے ہوکیدو علاقے میں لاپتہ ہونے والے یاماتو تنُوکا کو تلاش کر لیا گیا ہے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق فوجیوں کے زیر استعمال ایک بیرک سے ملا ہے ، اس کی صحت بھی اچھی ہے ۔ لاپتہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے اس کی تلاش جاری تھی جس میں جاپانی فوجیوں سمیت سینکڑوں امدادی کارکنان نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ بچے کو اس کے والدین نے بطور سزا پانچ منٹ کے لیے اکیلا چھوڑ دیا تھا لیکن جب وہ واپس آئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

یہ جنگل خطرناک ریچھوں کا مسکن بھی کہا جاتا ہے ۔ میڈیا کے مطابق بچے کے والدین بچے کو چھوڑ کر تقریباً پانچ سو میٹر دور گئے تھے ۔ بچے کو جنگل میں چھوڑنے کا مقصد اس کو نظم و ضبط سکھانا تھا۔