جاپان نے شمالی کوریا پر میزائل تجربے کے بعد پابندیاں عائد کر دیں

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان نے شمالی کوریا پر میزائل تجربے کے بعد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ بدھ کو جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے نے اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

جاپان اور شمالی کوریا کے درمیان ہر قسم کی شپنگ پر پابندی ہوگی اور ان کا کوئی بھی شہری جاپان میں داخل نہیں ہوگا۔ شمالی کوریا کا کوئی بھی جہاز جاپانی پورٹس پر لنگرانداز نہیں ہو گا۔