جاپانی وزیراعظم کی ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Japanese Prime Minister and David Cameron

Japanese Prime Minister and David Cameron

لندن (جیوڈیسک) جاپانی وزیر اعظم کا ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دینے سے جاپان کے سرمایہ کاروں کیلئے کشش ختم ہو جائے گی۔

جاپانی وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب کو یورپی یونین چھوڑنے سے خبردار کر دیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جاپان برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم اس موقع پر کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک ہزار جاپانی کمپنیاں ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ کام کر رہے ہیں۔