جیسن بورن کا ریلیز کے تین دن میں چھ کروڑ کا بزنس

Jason Borne

Jason Borne

لاہور (جیوڈیسک) ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم “جیسن بورن” باکس آفس پر چھا گئی ۔ ابتدائی تین دن میں چھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فلم “جیسن بورن” کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ کی ہے جو ماضی سے جڑی سچائیوں کی تلاش میں ہے۔

“سٹارٹریک بیونڈ” اس ہفتے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔ ایڈونچر فلم کی کہانی سپیس شپس پر فرائض سرانجام دیتی ٹیم کی ہے جو دنیا کو بچانے کے لیے دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ کامیڈی فلم “بیڈ مومز ” نے دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کماکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔