میانداد نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا

Javed Miandad

Javed Miandad

لاہور (جیوڈیسک) جاوید میانداد نے تو ورلڈٹی ٹوئنٹی کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کو بتائے کہ بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال ٹھیک نہیں، ہم ٹیم وہاں بھیجنا مناسب نہیں سمجھتے۔

سیریز کیلیے طویل عرصے سے بی سی سی آئی کی ٹال مٹول پر سابق کرکٹرز بھی خاصے برہم نظر آتے ہیں، سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاکہ میرا شروع سے یہ موقف رہاکہ بار بار بھارتی وعدوں سے دھوکا کھانے کے بجائے پاکستان کو خود ہی انکار کردینا چاہیے

ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ایک ملک کے ساتھ نہ کھیلنے سے ہماری کرکٹ ختم نہیں ہو جائے گی۔