یہودی بستیوں کی تعمیر قیام امن کی کوششوں کیلئے فائدہ مند نہیں، امریکا

Sean Spicer

Sean Spicer

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس سے جاری بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے مختلف ہے جس کے مطابق ان کو یہودی بستیوں کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ انتظامیہ یہ نہیں مانتی کہ بستیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں تاہم نئی بستیاں تعمیر کرنے یا موجودہ بستیوں کی توسیع امن کے حصول میں مددگار نہیں ہوں گی۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے امریکی انتظامیہ نے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو ایک خط میں نئی بستیوں کے بارے میں ان کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔