یہودیوں کی بڑی تعداد مغربی یورپ سے اسرائیل منتقل

Jewish

Jewish

یروشلم (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودیوں کی مغربی یورپ سے اسرائیل نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

جیوئش ایجنسی کے مطابق نقل مکانی کی سب سے بڑی وجہ ان کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہیں۔ 2015ء میں 9 ہزار 880 یہودی اسرائیل گئے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2015ء میں نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں سے 8 ہزار یہودی فرانس میں مقیم تھے جو اب اسرائیل میں رہائش اختیار کر چکے ہیں۔