جھل مگسی : قبائلی تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، کشیدگی برقرار

Jhal Magsi

Jhal Magsi

جھل مگسی (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے قریب لاشاری قبیلے کی دو شاخوں میں گزشتہ کئی روز سے کشیدگی چلی آرہی تھی۔ دونوں مورچہ بند مسلح گروپوں میں فائرنگ کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ گئی اور مورچہ بند مسلح افراد کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور علاقہ میں کشیدگی بھی بدستور برقرار ہے۔