جھنگ کی خبریں 14/9/2015

Forest Day Cadet College Jhang

Forest Day Cadet College Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ملتان روڈ ڈولی شہیداڈا کے قریب ہوا ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ہٹ کیا جس سے موٹر سائیکل پرسوار 28 سالہ حفیضہ بی بی 40 سالہ سجاد گر کر شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ گوجرہ روڈ جامعہ چوک کے قریب تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرانے سے پیش ایا جس سے 25 سالہ کار ڈرائیور بابر نشہ میںکار ڈرائیونگ کررہا تھا شدید زخمی ہوااور اس کے ساتھ اس کا ساتھی 25سالہ آصف بھی شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ فیصل اباد روڈمدھانی جٹ کے قریب تیز رفتا ر موٹر سائیکل کے پہیہ میں چادر کے پھنس جانے سے پیش ایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 28سالہ شمائلہ 29سالہ کاشف گر کر شدید زخمی ہو أ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جنگلا ت کی حفا ظت کو یقینی بنا یا جا ئے جنگلا ت کے ختم ہو نے سے ما حو ل میں تبد یلی اور گر می کی شد ت میں اضا فہ ہو ر ہا ہے جس سے حیوا نا ت اور انسا نی ز ند گیو ں کو شد ید خطر ات لا حق ہو چکے ہیں جنگلا ت اور درختو ں کا تحفظ حکو مت کی ز مہ دار ی ہے حکو مت ما حو ل کو بہتر بنا نے کیلئے د ر خت کا ٹنے پر پا بندی لگا کر اس پر سختی سے عملد آمد کر وائے در خت لگا نا صد قہ جا ر یہ ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پر نسپل کما نڈ ر (ر )صہیب فا رو ق نے کیڈ ٹ کا لج جھنگ جنگلا ت کے تحفظ کے حو الہ سے منعقد ہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت و عوام ملکر ما حو ل کو بہتر بنا نے کیلئے جنگلا ت اور در ختو ں کا تحفظ کر یں تا کہ مو سمی تبد یلو ں کے نقصا نا ت سے بچا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ در خت لگا نا صد قہ جا ر یہ ہے اور اس میں ہم سب کو حصہ لینا چا ہیے تاکہ آ نے وا لی نسلو ں کو مو سم کی تبد یلیو ں سے ہو نے والے نقصا نا ت سے بچایا جا سکے ۔اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ ہر بچہ اس مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیاور ایک پو دا لگا کر اپنا حصہ ڈ الے اور درختو ں کا تحفظ کر یں ۔اس مو قع پر میڈ م شہنا ز اختر،حو ر شما ئل خضر حیا ت شا ہ ،سا جد عبد اللہ ، محمد اقبا ل و دیگر نے بھی طلبا ء و طالبات کو جنگلا ت کی اہمیت کے با ر ے آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زلیبر یونین سی بی اے جھنگ سرکل کے زیر اہتمام فیسکو کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ گزشتہ روز دوسرے دن بھی جاری رھا۔ جس میں ملک نور الحسن زونل چیئرمین ، میاں قدرت اللہ ، قاضی نعیم عباس، حافظ عبدالقیوم، ملک غلام عباس اکیرا، محمد اقبال انجم، مہر وارث نول، مہر طالب سنپال ، محمد ندیم کاشف ، اشتیاق احمد گجر اورعنصر خان گادھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اب پھر منافقانہ سازشوں کے ذریعے ریاست کے منافع بخش اداروں کو فروخت کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اِن اداروں کو بیچنے کا مقصد حکومت کا اپنے عزیز واقارب کو اور جن لوگوں نے الیکشن پر انتخابی مہم پر اخراجات اُٹھائے ہیں کو نوازنا ہے تاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں انتخابی مہم ان لوگوں کے مالی وسائل سے چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اُٹھنے والی ہر شرانگیزی کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کو فروخت کرنے والے ضمیر فروش لوگوں کا سختی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا اور واپڈا کی کسی بھی کمیٹی کو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔اس موقع پرحکومت نجکاری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ا ور کہا گیا کہ وہ مرکزی قیادت کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے خواہ ملک کی بجلی کیوں نہ بند کرنی پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ہیلتھ کا ملبہ مظلوم اساتذہ پر ڈالنا ظلم ہے ۔پرنسپل ڈومیلی جہلم پر ایف آئی آر فی الفور واپس لی جائے۔ صوفی رمضان انقلابی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی غلطیوں کا ملبہ اساتذہ پر ڈالنا ظلم کے مترادف ہے ۔پرنسپل ڈومیلی جہلم پر ایف آئی آر فی الفور واپس لی جائے ۔ اساتذہ کا کام سپرے کروانا نہیں بلکہ یہ محکمہ صحت یا TMAکی ذمہ داری ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ افسران کیلئے آسان ہدف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ لاوارث نہیں کہ جس کا جی چاہے اساتذہ پر ایف آئی آر درج کرواتا پھرے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر فی الفور واپس لی جائے ورنہ بھرپوراحتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ برادری اپنے حقوق و فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اورہم انشاء اللہ تعلیم عام پرامن پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔