جھنگ کی خبریں 7/1/2016

Awais Zahid KHaral Jhang

Awais Zahid KHaral Jhang

جھنگ : تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ آدھیوال چوک کے قریب دو تیزموٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیاجس سے 32 سالہ محمد واراث 28 سالہ حسن رضا 22 سالہ عمران شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ جھنگ سٹی روڈ پر تیز رفتارموٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا جس سے 15 سالہ ارسلان 19 سالہ عبدالرزاق شدید زخمی ہوا جنھین ٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ : 9جنوری سے سرگودھا سے نکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین اللہ بخش قیصر اور مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے مزاکرات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب نہ ہم مزاکرات کریں گے اور نہ ہی دھوکا کھائیں گے۔ اس لئے اب ہم اپنے احتجاج پر ڈٹے رہیں گے یہاں تک کہ جب تک نئے PEFسسٹم کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ جو لوگ حکومت کا ساتھ دیں گے وہ خود مٹ جائیں گے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ ہمارے ساتھ متحد ہیں اور کسی PEEDAایکٹ سے خائف نہیں ہیں۔ جیلیں، ہتھکڑیاں اور ملازمتوں سے برطرفی ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9جنوری سے ہر ٹیچر سرپر کفن باندھ کر نکلے اور PEFکا خاتمہ ، PECامتحانات کا بائیکاٹ اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن 6مئی 2015ء کے مطابق PSTکوگریڈ14، ESTکیلئے 16 جبکہ SSTکوگریڈ 17اساتذہ کا حق ہے جو فوری طور پر دینے کا اعلان کیاجائے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ پرائمری اور مڈل کے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں صوفی محمدرمضان انقلابی ، اللہ رکھا گجر ، منیرسندھو، وحیدمراد ، منیرچغتائی ، رانا عبدالستار ، نعیم باجوہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ :8رو ز گزرنے کے باوجود اچانک پر اسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے سینئر صحافی اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ظہور احمد زاہد کھرل کے 15سالہ صاحبزادے اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر کے کلاس نہم کے طالب علم اویس زاہد کھرل کا کوئی سراغ نہ مل سکاہے جس پر صحافتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ نوجوان کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی اپیل کی ہے جبکہ موصوف کے عزیز واقارب ، دوست احباب سے بھی کہاگیاہے کہ اگر انہیں اویس زاہد کھرل کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع یا معلومات ہوں تو فوری طور پر اس کے اہل خانہ کو آگاہ کیاجائے تاکہ اس کی تلاش میں معاونت سمیت والد ، والدہ ، بہنوں ، بھائیوں میں پایاجانیوالا اضطراب دور کرنے میں معاونت مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ جھنگ کے معروف سینئر صحافی و ماہر طب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ظہور احمد زاہد کھرل کا کلاس نہم کاطالب علم 15سالہ جواں سال صاحبزادہ اویس زاہد کھرل 31دسمبر بروز جمعرات کواپنی رہائش گاہ نزد الصحت کلینک پرانا چنیوٹ روڈ بستی دیوان والی نزد بھٹہ یوسف والا جھنگ صدر سے اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بارے میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن 8روز گزرنے کے باوجود اس کے بارے میںکچھ علم نہ ہو سکاہے۔ انہوںنے بتایاکہ لاپتہ ہوتے وقت موصوف نے ڈارک بلیو رنگ کا کرتا اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی ۔ موصوف کا قد ساڑھے 5فٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی قسم کی اطلاع یا معلومات کی صورت میں موصوف کے اہل خانہ سے فون نمبر ز 0300-4228836، 0340-1749966 ،0333-6732987،0312-3128863 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے