جھنگ کی خبریں 13/7/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (بیورو رپورٹ) عالمی تحریک انجمن خدام الدین کا سالانہ اجتماع بھوربن میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تحریک انجمن خدام الدین کا سالانہ اجتماع مری 17 تا 21 جولائی تک زیرسرپرستی محبوب العلماء والصلحاء جانشین شیخ التفسیر وامام الہدیٰ حضرت مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری امیر عالمی تحریک انجمن خدام الدین ہوگا۔ عالم اسلام کے عظیم روحانی سیاسی و جہادی مرکز درگاہ عالیہ شیرانوالہ شریف لاہور سے بعداز نماز عصر مری اجتماع کیلئے قافلہ روانہ ہوگا۔ اجتماع جامعہ راشدیہ قادریہ نزد PCہوٹل چوک بھوربن مری میں ہوگا جس کی نگرانی پیرطریقت، ولی کامل، حضرت مولانا مفتی احمدعلی ثانی نائب امیر عالمی تحریک انجمن خدام الدین و حضرت مولانا حافظ عمیر عبدالہادی امیرعالمی تحریک انجمن خدام الدین لاہور کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مولانا میاں عرفان الحق قادری راشدی ناظم جنوبی پنجاب و رابطہ سیکرٹری عالمی تحریک انجمن خدام الدین نے کیا۔ اجتماع میں خصوصی خطاب حضرت اقدس مولانا ڈاکٹر میاں محمداکمل راشدی امیرعالمی تحریک انجمن خدام الدین برطانیہ و یورپ کریں گے۔ان کے علاوہ حضرت مولانا عبدالرؤف فاروقی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام س پاکستان اور حضرت مولانا حافظ حسین احمد مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام ف اور حضرت مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی پارلیمانی سیکرٹری اورولی کامل حضرت مولانا زبیراحمددین پوری آف دین پور شریف اور حضرت مولانا سید تاج محمود امروٹی سجادہ نشین امروٹ شریف بھی خطابات فرمائیں گے ۔اجتماع میں حضرت مولانا علامہ خالد محمود پی ایچ ڈی لندن بھی متوقع طور پر تشریف لائیں گے۔پیرطریقت، ولی کامل حضرت مولانا عبدالعزیز سجادہ نشین درگاہ عالیہ بیر شریف ضلع لاڑکانہ سندھ اور حضرت مولانا احمدحسن عباسی سجادہ نشین درگاہ عالیہ شاہ پور چاکر شریف سانگھڑ نوابشاہ سندھ ، ولی کامل حضرت مولانا مفتی سید احمدمدظلہ آف شاہ کوٹ ، حضرت مولانا محمدجمیل اجمل جڑنوالہ ، مفتی سید جاوید حسین شاہ فیصل آباد ، حضرت مولانا قاری عبدالحمید آف راولپنڈی ، حضرت مولانا ارشد الحسینی آف اٹک، معروف ثناء خوان صوفی محمدانور پروکہ و دیگر علمائے کرام ، نعت خوان حضرات ،قرأ حضرات، حاضرین کے قلوب کو منور فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (بیورورپورٹ) کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں جلد بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مہربہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی جھنگ نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کررہا ہے اور ظلم وبربریت کی انتہا کررہا ہے اور وہاں کے عوام کے حقوق خودارادیت کو دبانے کیلئے معصوم انسانوں کا قتل عام عالمی ضمیر کیلئے تازیانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے حسی ایک سوال بنی ہوئی ہے۔ معمولی باتوں پرواویلہ کرنے والے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اب ہونٹوں کو سئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی تسلط جلد ختم ہوگا اور شہداء کا خون رنگ لائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(بیورورپورٹ)مخالف سیاسی جماعتیںملک میںانارکی پھیلاناچاہتی ہیں۔وزیراعظم کی واپسی سے افواہ سازکمپنیوںکی چمنیاںبند ہوگئیں، قوم کی دعائیںرنگ لے آئیںوزیراعظم نوازشریف صحتیاب ہوکرملک کی خدمت کرینگے ان خیالات کااظہاررکن صوبائی اسمبلی الحاج میاںمحمداعظم چیلہ سیال نے گزشتہ روزچیلہ گروپ اٹھارہ ہزاری کے ترجمان ماسٹرمحمداقبال انجم کی رہائشگاہ پربات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پرسابق ناظمین یونین کونسل میاںمظفرمحمودچیلہ،میاںنورمحمدچیلہ،نمبردارمیاںسلطان محمودچیلہ سیال،چیئرمین یوسی واصوآ ستانہ میاں محبوب احمدچیلہ،ملک محمد عمرریاض،حافظ نورمحمداوردیگربھی موجودتھے۔انہو ںنے کہاکہ موجودہ دورحکومت میںپاکستان ترقی کی راہ پرگامز ن ہوچکاہے۔میا ںاعظم نے مزیدکہاکہ خدمت کی سیاست کادرس د ینے والے عمران خان اورانکی مرکزی قیادت نے محسن انسا نیت عبدا لستارایدھی کے جناز ے میںشر کت نہ کرکے ثابت کیا کہ وہ خدمت کی سیاست کے صرف نام لیواہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (بیورورپورٹ )کشمیری عوام گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم لہراتے زندگیاں قربان کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منشا جھنگوی ضلعی رہنما دفاع پاکستان کونسل جھنگ و جماعة الدعوة جھنگ نے کیا۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔ملک بھر کی طرح آج جمعة المبارک بعدنمازجمعہ مرکز سیدالشہداء امیرحمزہ سرگودھاروڈ جھنگ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی کی قیادت ابوعمارمنصور ضلعی مسئول جماعة الدعوة اورمنشاء جھنگوی کریںگے ۔ریلی کااختتام پریس کلب جھنگ پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور بدترین قتل وغارت گری پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔دنیا کو یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر صبغت اللہ چوہان نے شہریوں سے اپیل کی کہ ریلی میں شرکت کرکے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ )کشمیری عوام گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم لہراتے زندگیاں قربان کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منشا جھنگوی ضلعی رہنما دفاع پاکستان کونسل جھنگ و جماعة الدعوة جھنگ نے کیا۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔ملک بھر کی طرح آج جمعة المبارک بعدنمازجمعہ مرکز سیدالشہداء امیرحمزہ سرگودھاروڈ جھنگ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی کی قیادت ابوعمارمنصور ضلعی مسئول جماعة الدعوة اورمنشاء جھنگوی کریںگے ۔ریلی کااختتام پریس کلب جھنگ پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور بدترین قتل وغارت گری پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔دنیا کو یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر صبغت اللہ چوہان نے شہریوں سے اپیل کی کہ ریلی میں شرکت کرکے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔