جھنگ بھکر روڈ پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

Accident

Accident

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ بھکر روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر روڈ پر علی آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں جاوید اس کا سات سالہ بیٹا جعفر اقبال اور ڈھائی سال کی بیٹی ام فروا موقع پر جاں بحق ہو گئے

جبکہ بیوی مقبول بی بی اور کم سن بیٹا عمر حیات زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ بھی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکارخاندان موضع بگھڑی سے شاہ جیونہ جارہا تھا، پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔