جھنگ کی خبریں 28/10/2016

Choudhary Zulfiqar Meeting

Choudhary Zulfiqar Meeting

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نابینا افراد کے لئے خصوصی لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہا ں پرخصوصی افراد ویب بیس سافٹ ویئر کے ذریعے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چوہدری ذوالفقار علی نے نابینا افراد کی سہولت کیلئے ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لائبریری کے قیام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ڈائریکٹر ریجنل پروگرامزاسلام آبادعارف سلیم عارف ،لائبریری انچارج نگہت یاسمین، فوکل پرسن شہزاد قریشی اور نابینا افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے بتایا کہ ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے لائبریری میں تمام تر عملی اقدامات کئے گئے ہیں جہاں پر انہیں تربیتی پروگرامز کے علاوہ ویب بیس سافٹ ویئر کے ذریعے تعلیم بھی دی جائیگی۔انہوںنے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر شاہد صدیقی کی کاوشوں سے ریجنل کیمپس جھنگ میں نابینا افرادکیلئے کلاسز کا جلد آغازکر دیا ئیگاجس کے بعدخصوصی افراد ہفتہ اور اتوار کو بھی لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حو ثی د ہشت گر دو ں کی طر ف سے مکہ مکر مہ پرمز ائل حملہ کی شد ید مذ مت کر تے ہیں حر مین الشر یفین کی حفا ظت کیلئے کسی قسم کی قر با نی د ینے سے در یغ نہیں کیا جا ئے گا ۔مسلم مما لک کے حکمر ان متحد ہو کر اسلام د شمن قو تو ں کا مقا بلہ کر یں ۔اسلا م کا د ہشتگر د ی سے کو ئی تعلق نہیں ہے ایک گہر ی سا ز ش کے تحت اسلام اور د ہشتگر د ی کو آپس میں ملا یا جا ر ہا ہے ملک میں جا ر ی د ہشتگر د ی کے وا قعا ت میں امر یکہ بھا ر ت اور د یگر ملک د شمن قو تیں ملو ث ہیں جنہیں پا کستا ن کی تر قی اور پا کستا ن کا امن ہضم نہیں ہو ر ہا ۔ حکو مت نلک د شمن عنا صر کے خلا ف آپر یشن مکمل کر ے اور ملک میں موجو د امر یکہ اور بھا ر ت کے ایجنٹو ں کو فو ر ی ملک بد ر کر ے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اہلسنت و الجما عت کے مر کز ی ر ہنما علا مہ عبد الغفو ر جھنگو ی ،جمعیت علما ء اسلام کے ر ہنما مو لا نا محمد اقبا ل خا ن شیر وانی ،عا لمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے امیر مو لا نا سید مصد وق حسین بخا ر ی ، انٹر نیشنل ختم نبو ت مو ومنٹ کے ضلعی امیر صا حبز ادہ قا ر ی ابو بکر مد نی ، مو لا نا قا ر ی محمد طا ر ق، مو لا نا محمد عثما ن مد نی نے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کو تو ڑنے کی عالمی سطح پر کو ششیں کی جا ر ہی ہیں پا کستا نی سیا ستد ان ، پا کستا ن کی مذ ہبی قوتیں ملکر ملک د شمن عنا صر کے مکر و عز ائم کو نا کام بنا ئیں گے۔ملک پا کستان کی حفا طت کیلئے ہر و قت تیا ر ہیں د نیا کی کو ئی قو ت اسلام و پا کستا ن کو ختم نہیں کر سکتی ۔انہو ں نے کہا کہ اقتصا د ی راہد ار ی منصو بہ کو ختم کرا نے کیلئے ملک میں د ہشتگر د ی کی کااروائیاں کر وائی جا ر ہی ہیں حکو مت د شمن کے عز ائم کو نا کا م بنا نے کیلئے سیکو رٹی صو ر تحا ل کو بہتر بنائے ۔ سا نحہ کو ئٹہ کی شد ید مذ مت کر تے ہیں حکو مت سا نحہ کو ئٹہ کے ملز ما ن کو گر فتا ر کر کے سر ے پھا نسی د ے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی پی ڈی آئی(CPDI) کے زیر اہتمام سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکائو نٹیبلٹی (CNBA) کے تحت بجٹ سروے رپورٹ پیش کرنے کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ سعید احمد نے کہا کہ بجٹ کو بناتے ہوئے قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اضلاع کو فنڈز بروقت فراہم نہ کرنے سے مسائل پیدا ہو تے ہیں ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ بنانے کیلئے تمام اداروں سے رائے لی جاتی ہے تاہم عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی بی کے ذریعے مختلف ترقیاتی منصوبوں میںعوامی دلچسپی کو بڑھانے کی کوشش کی گئی لیکن تجربہ بھی ناکام رہا۔ڈی او پلاننگ نے کہا کہ اگر عوام اپنی ذمہ داری کو پورا کریں تو بجٹ سازی کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حافظ خالد محمود سرگانہ نے کہا کہ اداروں کو انکی ضرورت کے مطابق فنڈذ فراہم کیے جائیں تاکہ غیر ضروری اخراجات سے بچا جاسکے۔ قبل ازیں سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور نے کہا کہ بجٹ سازی ایک سال پر مشتمل عمل کا نام ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں صرف مئی اور جون کے مہینوں میں بجٹ مکمل کیا جاتا ہے سروے کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے 15اضلاع نے پری بجٹ مشاورت ہی نہیں کی جبکہ باقی اضلاع نے صرف سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں سے میٹنگز کے ذریعے انکی رائے حاصل کی ہے جو کہ بجٹ رولز کی سراسر نفی کرتی ہے۔بجٹ کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے کام نہیں کیا گیا جس کے باعث بجٹ سازی کے تمام مراحل وقت پر مکمل نہ ہو سکے صرف10اضلاع نے15نومبر سے قبل بجٹ کال لیٹر جاری کیا،ننکانہ صاحب واحد ضلع ہے جہاں30جون کو بجٹ منظور کیا گیا۔ صوبہ بھر میں صرف8اضلاع کی ویب سائٹس چالو حالت میں ہیں لیکن ان میں سے بھی صرف4اضلاع نے سابقہ3سالوں کا بجٹ اس پر اپ لوڈ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اضلاع کی بجٹ برانچز کی کل520منظور شدہ آسامیوں میں سے200 خالی آسامیاں حکومت کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں جبکہ 8اضلاع میں بجٹ آفیسر ہی تعینات نہیں کیے گئے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن میں تاخیر بھی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام بنانے میں سب سے پڑی روکاوٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی میں سول سوسائٹی کی شمولیت یقینی بنائی جائے اور اس اہم دستاویز تک عام شہریوں کو رسائی دی جانی چاہیے۔ فیصل منظور نے بتایا کہ محکمہ فنانس اینڈ پلاننگ جھنگ نے بھی کسی قانون اور قاعدے پر عمل نہیں کیا اس کے علاوہ ضلع جھنگ کی ویب سائٹ نہ ہونے کے باعث بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ضلعی حکومت کوقانون کے مطابق بجٹ سازی کے عمل کو یقینی بنا نے کوشش کرنی چاہیے انہوں نے شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس عمل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس ضلع کی حالت بھی بہتر بنائی جاسکے۔ اس موقع پر مختلف این جی اوز، سرکاری محکموں کے نمائندگان،میڈیا،وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرکمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،چیئرمین بیت المال ریاض حسین عشرت، ڈی او کو آپریٹیوعمر دراز،سوشل ویلفیئر آفیسر جیل اسد سرفراز،اراکین ڈی سی سی ڈاکٹر ریاض نول ،محترمہ نیلم ناصر مگھیانہ، غلام قاسم مگھیانہ،والدین اور مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین، عوامی نمائندگان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین اور دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او (سی ڈی )غلام اصغر جلبانی نے کہا کہ معاشرے کا ہر فردحکومت کی چائلڈ لبیر کے خلاف مہم میں رضاکارانہ طورپر شامل ہوں تاکہ ان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مہذب اور روشن مستقبل ہیںانہیں معاشرے کا مفید شہری بناناہم سب کا اولین فرض ہے ۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ چائلڈ لیبرملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ ہے جس کا مکمل طورپر خاتمہ کرنا ہماری اولین اورقومی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ حوالہ سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے بچوںکو سکولوں میں داخل کر وانے کے علاوہ انہیں مفت یونیفارم ، کتابیں اور فیسوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںتاکہ وہ تعلیمی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ تقریب میں خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی چائلڈ لیبر کے خلاف جاری مہم میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے بھٹوں، دکانوں اور کارخانوں میں محنت و مشقت کرنے والے بچوں کے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور افادیت کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی چائلڈ لیبر کے خلاف مہم میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں۔