جھنگ کی خبریں 19/11/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی یوم فلاسفی کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایک خصوصی سیمینار اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ادارہ کی سربراہ پروفیسر مسز عابد ہ شہباز نے بطور مہمان خصوصی جبکہ کالج کے تدریسی سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمداقبال ایک مفکر کے حوالہ سے تقریری مقابلہ کے دوران طالبہ مسرت محمود اول ، افراء ارشد دوم اور طالبہ مشاء انور نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبہ عروشہ یعقوب نے شاندار انداز میں کلام باہو پیش کیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی پرنسپل مسز عابدہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسفے کو تلاش صداقت اور تلاش حقیقت کا نام دیا ۔ انہوںنے اسلامی فلسفے کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ عشق حقیقی کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ فلسفہ کی تعمیر زندگی کے تمام شعبوں سے منسلک ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی کی بدولت آج ہم آزاد اسلامی مملکت کے شہری ہیں۔ بعد ازاں مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے جھنگ کے ضمنی الیکشن میں اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں دیں گے۔ آئندہ انتخابات میں بھی انتخابی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ جب تک اپ گریڈیشن اور PEFمسائل حل نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تجارتی منڈی بنادیا ہے۔ حکومت نے پنجاب کے 5ہزار ادارے PEFکو دے کر ہزاروں اساتذہ کی نئی آسامیوں کا جنازہ نکال دیا ہے جس سے نوجوانو کو بے روزگارکیاگیا ہے ۔خیبرپختونخواہ میں پرائمری سکول میں 6ٹیچرز یعنی Perکلاس Perٹیچر ، پنجاب میں ہماری کوششوں سے اب چار ٹیچر فی سکول منظور ہوئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ Perکلاس Perٹیچر دیا جائے اور خیبرپختونخواہ کی طرح اساتذہ کو اپ گریڈیشن دی جائے اور ہرپرائمری سکول میں 6ٹیچرزدئیے جائیں۔ مجھے ذاتی طور پر اساتذہ حقوق کیلئے انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن اساتذہ حقوق کیلئے ہم ہرقربانی دیں گے ۔ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں سے نظام تعلیم تباہ ہورہا ہے پنجاب میں معیارِ تعلیم گر رہا ہے۔ اب ضمنی الیکشن جھنگ میں الیکشن ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کریں گے ، اس کے بعد آئندہ ہرغیرتدریسی ڈیوٹی دینے کا بھی بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اساتذہ کی تذلیل اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھانا اور غریب لوگوں سے روٹی دال چھیننا کیا یہی حکومت کا منشور ہے۔ اساتذہ برادری سے اپیل ہے کہ اپنی فیملیز اور جہاں تک ہوسکے دوست احباب کو بھی منع کریں کہ وہ کبھی بھی ن لیگ کو ووٹ نہ دیں ، یہ حکومت اساتذہ دشمن اور تعلیم دشمن ہے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ لاہور کی 150سالہ تقریبات کے حوالہ سے ضلعی عدلیہ کے زیر اہتمام ” رول آف لاء ” کے موضوع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقا د کیا گیا جس میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو، ریٹائرڈ جسٹس منظور سیال، سینئر سول جج اعجاز رضا، مردو خواتین سول اور ایڈیشنل سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشید،پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مسزعابدہ شہباز،لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی جھنگ کیمپس کی ڈائریکٹر مسز حلیمہ اقبال،پرنسپل چناب کالج زاہد خورشید لودھی،صدر چیمبر آف کامرس شیخ محمد یعقوب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال حبیب احمد بٹر،سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ افضل جاوید،شاعر و ادیب صفدر سلیم سیال، ممبر ان پریس کلب لیاقت علی انجم، ریاض جاوید، ارشد خان، غلام عارف اور عبدالحمیدسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور انصاف کے درمیان فاصلہ قائم کرنے کو” رول آف لاء “کہا جاتا ہے اور عدلیہ “رول آف لاء “کی عمل داری کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس اور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی قیادت میںقانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے اور فوری انصاف پر عمل درآمد کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی عدالتی نظام کو مزید فعال اورتیز بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ معاشرہ میں جھوٹ اور غلط بیانی کے خاتمہ کے باعث انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ اے ڈی سی محمد اویس ملک نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایگزیکٹیو افسران بھی رول آف لاء کی عمل داری پر مکمل طورپر یقین رکھتے ہیں اور اپنے طور پر انصا ف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیںتاہم دیگر انتظامی مصروفیات کے باعث ان کی کارکردگی واضع نہیں ہو پاتی ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ جسٹس منظور سیال،مسز حلیمہ اقبال،شاعر و ادیب صفدر سلیم سیال،خورشید احمد لودھی اوردیگر مقررین نے بھی اسلام اور دین کے حوالہ جات کے ساتھ “رول آف لائ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام جھنگ کا ایک اہم اجلاس شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ کی رہائش گا ہ پر مولانا قاری محمد طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں جماعت کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں حلقہ پی پی 78میں ضمنی الیکشن کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور پورے ہائوس کی منظوری کے بعد ایک کمیٹی مولانا ذولفقار علی نقشبندی کی سربراہی میں سات رکنی تشکیل دے دی گئی جوکہ حلقہ پی پی 78میں یکم دسمبر کو منعقد ہو نے والے ضمنی انتخاب کے ضمن میں فیصلہ کر ے گی کمیٹی آراکین میں مولانا سرور خان ، مولاناذولفقار علی ، مولانا قاری محمد طارق، حاجی خالد محمود ڈھڈی ، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ، قاری اقبال حیدر۔ چوہدری شہباز احمد گجر نے آراکین مجلس کے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جے یو آئی یکم دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں موثر اور بھرپور کردار ادا کر ے گی۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News