جھنگ: کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں ریلوے پھاٹک کے قریب کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بہن بھائی گھر میں سو کر اٹھے تو پنکھے کی خراب تار لوہے کے دروازے کے ساتھ چھو گئی جس کے باعث دروازے میں کرنٹ آگیا جسےچھونے سے سات سالہ نعیم عباس اور اس کی تین سالہ بہن ایمان فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ کم سن بچوں کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد واقعات میں کرنٹ لگنے سے لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔