جھنگ کی خبریں 15/11/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) TMA جھنگ میں تعینات TO(I&S) چوہدری اسلم کی کرپشن لوٹ مار اور بد عنوانی نے لوٹ مارکا نیا فارمولہ “کام ادھورا لیکن مال لینا ہے پورا۔ چاہے شہر کی تعمیر کا خواب نہ ہو پورا” ایجاد کر لیا۔سنیئر صحافی مدثر اسماعیل بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ایم اے جھنگ کے ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری اسلم نے کرپشن کے میدان کا کھلاڑی بن کر ایسے چھکے پہ چھکے مارے ہیں کہ بڑے بڑے امپائر بھی اس کی کرپشن کو نہ پکڑ سکے ہیں موصوف نے محرم روٹس کے کاموں میں پانچ پرسنٹ پول کی وصولی کا پہلا چھکا مارا پھر 2فیصد کمیشن کا چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 1-1/2فیصد TSکا چھکا ماردیا ہے لیکن موصوف اب بھی بدعنوانی کی پچ پر بیٹنگ کرنے اورمذید کرپشن کے رنز بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔مدثربھٹی نے مزید کہا کہ ہر چیز روز روشن کی طرح عیاں اور دستاویزات سے ثابت ہے لیکن جھنگ انتطامیہ خواب غفلت میں محو ہے ۔اس سلسلے میںچوہدری اسلم سمیت ٹی ایم اے جھنگ کے کسی افسر نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کیا ہے۔مدثر بھٹی اور عوامی وسماجی حلقوں نے چیئر مین نیب بیورو ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے علاوہ دیگر احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ چوہدری اسلم کو احتساب اور قانون کاایسا بائونسر ماریں تاکہ مذکورہ کرپٹ شخص اس کرپشن کے میدان سے آئوٹ ہوجائے اور اس خبر کی فی الفور تحقیقات کی جائیں اورکرپٹ اور بدعنوان افسران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر)ضلع جھنگ میں رانا لیاقت علی کی تحصیلدار کی انتھک محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے رانا لیاقت علی کو مسیحا قراردیا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نصیر مصطفائی راہنما سنی تحریک قادری گروپ ممبر امن کمیٹی جھنگ نے کیا۔ انہوں نے رانا لیاقت علی کی جھنگ میں تقرری کو جھنگ میں تعیناتی کو جھنگ کی عوام کیلئے خوش آئین قراردیتے ہوئے ان ک فرض شناسی اور دیانتدار کی تعریف کی۔ تقریب میں موجود حاجی رانا شاہد بلاسابقہ صدر سپاہ مصطفی نے کہاکہ رانا لیاقت عوام دوستی اور فرض شناسی کی زندہ مثال ہے اور راجپوت برادری کا وہ سپوت ہے جونہ جھکنا اور نہ بکنا جانتاہے۔ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے والا شخص ہے۔ نیز تفصیلات کے مطابق عوامی وسماجی حلقوں نے ان کی خوش اخلاقی اور عوام دوستی کو جھنگ کی تعمیر وترقی کیلئے خوش آئین قراردیاے۔ اور خصوصاً حکومت پنجاب کے کسان پیکیج میں ACجھنگ عمران عصمت پنوں ،رانا لیاقت علی اورریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران کی کوشش ہے کہ اصل حقدارکسانوں کو حکومت کی طرف سے کسان پیکیج (5000/-)فی ایکڑ پہنچایاجائے۔ کسان پیکیج میں ضلع جھنگ میں52 ہزار اور تحصیل جھنگ میں 16274کسانوں کوملنے والی رقم کی تقسیم میں اے سی جھنگ عصمت پنوں، رانا لیاقت علی تحصیلداراور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ڈیوٹی ٹائم کے بعد تک عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ اور آنے والے کسانوں کو اخلاق سے پیش آتے ہوئے مکمل معلومات فراہم کررہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے تمام ریونیوڈیپارٹمنٹ اے سی عصمت پنوں،رانا لیاقت علی تحصیلدار ،نائب تحصیلدار اختر عباس خان، غلام عباس جوئیہ نائب تحصیلدار ،امان جوئیہ نائب تحصیلدار ،اختر عباس خان نائب تحصیلداراور عارف علی قانونگو کو کسان پیکیج احسن طریقے سے تقسیم کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو کاروں کے درمیان تصادم چار افراد زخمی
جھنگ : تفصیلات کے شورکوٹ روڈ بدھوانہ پل کے قریب دو تیزکاروں کا مخالف سمت میں ٹکرائو ہوا جس سے 45سالہ نذر حسین 35سالہ محمد رمضان 30سالہ محمد شعبان40سالہ عمر حیات شدید زخمی ھو گۓ جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ: حکومت پنجاب کے انسداد ڈینگی پروگرام کے حوالہ سے سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو عملہ اور شہریوں نے بڑی تعد اد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے ڈینگی آگاہی پروگرام کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہڈینگی کے خلاف سخت محنت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ بھی اپنے اپنے گھروں ،گلی محلوں میں ڈینگی کے بارے آگہی کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔انہوںنے ڈینگی وائرس کی روک تھام ،ڈینگی بخار کی علامات و علاج ،،ڈینگی کے خلاف جہاد کی کاوشوں اور سرکاری سطح پر عملدرآمدکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔