جھنگ کی خبریں 8/9/2015

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ بھکر روڈ ڈائیو اڈا کے قریب چنگچی رکشہ اور گدھا گاڑی کے درمیان پیش ایا جس میں 22 سالہ محمد طارق 20 سالہ محمد خرم شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ فیصل اباد روڈ اقبال فلور ملز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکڑانے سے پیش ایاجس سے 25سالہ ارشاد علی 55 بختاور شدید زخمی ہوئی تیسرا حادثہ سر گودہا روڈاقبال نگرکے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے سلیپ ہونے سے پیش ایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 06سا لہ عون عباس 10سالہ محمد عامر 22 سالہ محمد سجاد 28 سالہ نسیم اخترگر کر شدید زخمی ہو ئی ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے ہوش مسافرسے لاکھوںکی تعداد میں ملنے والی رقم اور قیمتی سامان ریسکیو 1122 کے عملہ نے واپس کر دی۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق تحصیل سیلانوالی ضلع سرگودہا کا رہاشی 39 سالہ منصب ولد شیرکسی کام کے سلسلہ میں لاہور سے جھنگ آرہا تھاکہ بس میں سوار کسی شخص نے نشہ آور چیز کھلا دی اور بے ہوش ہو گیا جیسے ہی ریسکیو1122 کو اطلاع ملی اُنہوں نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا اور اُس سے ملنے والی کثیر تعداد میں رقم اور قیمتی سامان ریسکیو1122کے عملہ نے بعد میں متاثرہ شخص کو واپس کر دی جس پر اُس نے ریسکیو1122عملہ اورافسراںکا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک کے دفاع کیلئے ہر پاکستانی کو تیار رہنا چاہیے 65کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کی قربانیاں ہم پر احسان عظیم ہیں ۔یہ بات ملک سلطان محمود نے اپنے گھر میںمنعقدہ 65کی گولڈن جوبلی کے حوالے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے کہی ۔جھنگ کی مشہور کاروباری شخصیت اورامیدوار برائے کونسلر ناظم ملک سلطان محمود نے 65کی گولڈن جوبلی کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو وطن عزیز کا دفاع مظبوط بنانے کیلئے اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھنا ہے طلباء ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ذمہ داری سے اداکریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ شہید کو جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔اس جملے کا فلسفہ سمجھ جانے والوں کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔