جھنگ کی خبریں 5/9/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (بیورورپورٹ) اگر تم میرے خلاف پانچ تاریخ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آ باد کے پاس انکوائری کروانے کیلئے پہنچے تو پھر تمھیں ایسی عبرتناک سزا دوں گا جسے نہ صرف میڈیا بلکہ جھنگ کی عوام دیکھے گی تمھیں شاید یہ معلوم نہیں کہ انتظامیہ جھنگ میری سر پرستی کرنے میں مصروف عمل ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ انتظامیہ جھنگ کی سر پر ستی کے نتیجہ میں جھنگ کی تاریخ میں پہلی مر تبہ مجھے تحصیل آفیسر ریگو لیشن کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے چیف آ فیسر کے اعزازی عہدے پر تعنیات کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے تو پھر میرے سامنے تم جیسے میڈیا کے نمائندوں کی کیا حیثیت ہے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے جھنگ کے چیف آ فیسر سید مختار حسین شاہ نے معروف کالم نگار و ضلعی صدر پرو فیشنل جر نلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ شیخ توصیف حسین کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ تم میرے خلاف مذید جتنی بار خبریں لگوانا چاہتے ہو لگوا لو میرا تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہاں ہاں میں کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریکٹر ٹرانسفارمر کی چو ریوں میں ملوث ہوں لکھو میرے خلاف لیکن تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکو گے صوبائی محتسب اعلی جھنگ نے بھی میری انکوائری کی ہے تمھاری تحریر پر لیکن وہ بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکا یہ انٹی کرپشن والے میرا کیا بگاڑ سکے گے ہاں البتہ میں تمھارا اور تمھارے عزیز و اقارب جو ٹی ایم اے جھنگ میں تعنیات ہیں کو عبرت ناک سزا دوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی سیکریٹری محمد واجد علی نول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی او جھنگ نے جھنگ اور بھون میں واقع شوگر ملوں کو کسانوں کی عدم ادائیگی پر سیل کر کے احسن اقدام کیا ہے اور کسان اس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کین کمشنر پنجاب نے کسانوں کو بقایا جات نہ دینے والی ملوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا ہے امید ہے کہ کسانوں کو ادائیگیاں ہو نے تک اس پر عملدرآمد جاری رہے گا ۔انہوں نے ڈی سی او جھنگ سے مطالبہ کیا کہ اٹھارہ ہزاری میں واقع شوگر مل بھی کسانوں کی ڈیفالٹر ہے اسے بھی جلد از جلد سیل کیا جائے۔