جھنگ کی خبریں 5/7/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون موسم میں سیلاب کی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور حفاظتی بندوں کو مضبوطی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ تمام متعلقہ محکمے مربوط رابطے کے تحت موقع پر موجود رہ کر کمی و خامیوں کو فی الفوردور کریں تاکہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات انہوںنے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میںمتوقع سیلاب اور مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک بریفنگ کے دوران کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک،ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشیداور اسسٹنٹ کمشنر زکے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ز، ڈسٹرکٹ آفیسر ز،محکمہ انہار، واپڈااور محکمہ سوئی گیس،ایکسین تریموں ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنرمومن آغانے کہا کہ سیلابی صورتحال میں درکار مشینری اور ضروری آلات کی فہرست فوراً تیار کرکے درکار ضروریات کی نشاندہی کریںتاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے ارلی وارننگ سسٹم کو فعال رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھیں اور ممکنہ شدید بارشوں کی صورت میں سیلابی علاقوں میں مقیم لوگوں کے محفوظ مقامات پر منتقلی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے بارشی پانی کے اخراج کیلئے ٹی ایم اے کا سٹاف فیلڈ میں کام کرتا ہوا نظر آنا چاہیے ۔ڈویژنل کمشنر مومن آغانے محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کیلئے ضروری ادویات وافر مقدار میں موجو دہونی چاہیے جبکہ ونڈا کا سٹاک موجود رکھیں ۔ انہوںنے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ سیلاب کے دوران پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کی ادویات کی خرید ار ی میں تاخیر نہ کی جائے اور سابقہ تجربات کی روشنی میں لوگوں کو ان بیماریوں سے بچائو کیلئے موثر اقدامات ہونے چاہیے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ فلڈ کنٹرول پلان پر سختی سے عملدآمد کیا جا رہا ہے اور ممکنہ سیلاب کی صورت میں تمام محکوں کو ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے انہوںنے بتایا کہ حفاظتی بندوں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے اور لوگوں کو سیلاب کے نقصانات سے بچانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ بعدا زاں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغانے حفاظتی بندوں کا معائنہ بھی کیا۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ماہ صیام کے دوران اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے494 مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں 2366چھاپوں کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے والے884 منافع خوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انہیں موقع پر ہی9 لاکھ 43ہزار 400روپے کے جرمانے کئے گئے ۔جبکہ13افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
ْْ۔۔۔///۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ()انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے دیئے گئے کیش ایوارڈ کی تقسیم کاری برائے درجہ چہارم ملازمین ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل نے درجہ چہارم کے تمام ملازمین میں دو دو ہزار روپے نقد اور بسلسلہ عیدالفطر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاوید نے اندرون جیل کا دورہ کیا اور سزائے موت کے اسیران میں عید کپڑوں کے علاوہ تحائف بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشید اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے ۔
ْْ۔۔۔///۔۔۔