جھنگ کی خبریں 27/9/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی دن مانع حمل کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام جنرل نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان ، ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر فہیم عثمان ،ڈسٹرکٹ پراجیکٹ آفیسرپی آر ایس پی عالم شیر کھوکھر اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ خواتین اور این جی او ز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے عالمی دن مانع حمل کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت سے ہی ایک بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ بچے کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچے کی صحت کا ضامن ہے۔انہوںنے تاکید کی کہ وہ ماں اور بچے کی صحت کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے عملہ سے بھرپور تعاون کریں ۔ ڈی او پاپولیشن ویلفیئر فہیم عثمان نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب ماں اور بچت کی صحت کے حوالے سے خصوصی ہیلتھ پروگرامز کے ذریعے انقلابی بہتری لا رہی ہے اور اس تناظر میں خواتین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔انہوںنے شرکاء سیمینار سے استدعا کی کہ پاپولیشن ویلفیئر دیپارٹمنٹ کے اس پیغام کو لوگوں میں آگہی کے حوالہ سے پھرپور تعاون کریں کہ ماں اور بچے کی صحت سے ہی پوری قوم صحت مند ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور متعلقہ دیگر امور کا جائزہ لینے سے متعلق ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی زیر صدارت بدھ 28ستمبر2016دس بجے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اتحاد بین المسلمین کے نامور داعی ،محب پاکستان اور عظیم روحانی پیشوا حضرت ابو انیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کے قائم کردہ ” کیمپ دارالاحسان ” کے دارُالحکمت المعروف دارُالشفاء ہسپتال سمندری روڈ کے ساڑھے9 سو بستروں پر مشتمل ہسپتال ” دارالحکمت۔دارالشفاء “میں81 واں ششماہی فری آئی کیمپ حسب سابق یکم اکتوبر2016ء سے شروع ہو رہا ہے ۔جو 31 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ اس مثالی فری آئی کیمپ میں ملک بھر سے 80سے زائد ماہرین امراض چشم ڈاکٹر ز خدمات سر انجام دیں گے۔ جن میں سے 17ڈاکٹر ز کی خدمات محکمہ صحت حکومت پنجاب نے فراہم کی ہیںجبکہ باقی ڈاکٹرز رضا کارانہ طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کیمپ میں موجود ہوں گے۔ان ڈاکٹرز کی معاونت کے لئے 250 افراد پر مشتمل تجربہ کار خدمت کے گہرے جذبے سے سر شار رضاکاروں کی (پیرامیڈیکل سٹاف کی)ایک ٹیم خدمات کے لئے ہمہ وقت موجود ہو گی۔دُنیا میں اپنی نوعیت کا یہ مثالی فری آئی کیمپ موجودہ دور کے عظیم روحانی پیشوا حضرت ابو انیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کی زیر نگرانی 1976ء میں شروع ہوا تھا جو بڑی باقاعدگی کے ساتھ سال میں دو بار مارچ اور اکتوبر میں منعقد ہوتا ہے۔ بانی دارالاحسان حضرت ابوانیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کے وصال کے بعد اس عظیم فری آئی کیمپ کا انتظام و انصرام میاں محمد شفیع اور میاں محمد نجیب اﷲکے ذمہ ہے جو بالترتیب ادارہ کے مہتمم اور نائب مہتمم ہیں۔خوراک و ادویات اور ہر قسم کی طبی سہولیات اور رہائش وغیرہ مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ادارہ کی انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو اپنے ہمراہ کم از کم ایک تیماردار (مرد مریض کے ساتھ مرد اور عورت مریضہ کے ساتھ عورت)اور موسم کے مطابق بستر ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے۔ان تیمارداروں اور لواحقین کو بھی خوراک اور رہائش مفت فراہم کی جاتی ہے جدید مشینری سے مزین اس کیمپ میں بیک وقت16 مائیکروسکوپ مشینیں کام کرتی ہیں جبکہ فیکو ٹیکنالوجی کی سہولت بھی موجود ہے۔ڈاکٹرز شفٹوں میں خدمات سرانجام دیتے ہیں انتظامیہ کے مطابق اس موجودہ کیمپ کے دورا ن چودہ ہزار آنکھوں کے آپریشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارچ 2015 کے کیمپ میں13883مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے تھے۔اس فری آئی کیمپ کی خصوصیات یہ ہیںکہ یہاں ابتک 2413 پیدائشی نابینا نوجوان بچوں اور بچیوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ لہٰذا کیمپ انتظامیہ کی طرف سے پیدائشی نابینا افراد کے لواحقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی موجودہ کیمپ میں قسمت آزمائی کے لئے اپنے نابینا بچوں کو لیکر آئیں۔ غریب اور مستحق مریضوں کی آنکھوں میں لینز بھی کیمپ انتطامیہ کی طرف سے مفت ڈالے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں گزشتہ0 8کیمپوں کے دوران پانچ لا کھ اکیس ہزار سے زائد آنکھوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ ا س کے علاوہ پندرہ لاکھ سے زائد مریضوں کو آئوٹ ڈور پر علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں ۔اس کیمپ کی کامیابی کا تناسب 99.96فیصد ہے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔خدمت مفت ،علاج مفت،خوراک مفت اور غیر امتیازی سلوک اس کیمپ کی چار امتیازی خصوصیات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر ) ریسکیو 1122کی طرف سے جھنگ سٹی ،صدراور سیٹلائیٹ ٹائوں کے مقیم 50 ا فرادکو حُسینہ ہائی سکول جھنگ صدر اور امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں محر م الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیوسکائوٹس کی ٹر ینینگ کر وائی گئی جس کا دورانیہ دو دن تھا ڈاکٹر طارق سعید کے مطابق عشرہ محر م الحرام کے دوران ریسکیو سکائوٹس جلوسوں او رمجالس کے دوران فوری طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد گارثابت ہو نگے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیو 1122آفس میں تازیہ لائسنس ہولڈزر کی کی ایک میٹینگ بھی کال کروائی جس میں لائسنس ہولڈزر نے اپنی مجالس ،جلوس کے دن اور اوقات کے متعلق بریفنگ دی۔