جھنگ کی خبریں 13/2/2017

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) نواز حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار مہراختر عباس باٹی سینئر ضلعی نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بحرانو ں سے نکل آیا ہے اور تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ قومی سیاست میں کون سا لیڈر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے اور وہ کون لوگ ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اس میں کبھی دھرنوں اور کبھی جلسوں اور کبھی جھوٹی پٹیشن کے ذریعے ملک کوترقی کی پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کی ریکارڈ ملکی وعوامی خدمت کی بدولت پاکستان کا مورال تیزی سے بلند ہوا ہے اور مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کے محبوب قائد میاں نوازشریف کی محبت ان کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا میاں نوازشریف کا ویژن ہے کہ ملک میں سی پیک جیسے منصوبے شروع ہیں جس کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس، روڈ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ملک کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے میں کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئرنائب صدر عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ اے این پی نے ملک بھرمیں اپنی تنظیم سازی شروع کررکھی ہے اور آئندہ انتخابات میں خود کو ملک بھرکی جماعت ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام دشمن اور مفاد پرستی کیلئے اپنے اقدامات سے عوام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ۔ ان کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ جنگل کاقانون رائج ہے ۔ وزیراعظم اس وقت تمام فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ ملک میں ہرطرف اقربا پروری، کرپشن اور لاقانونیت کا راج ہے ۔ملک وقوم پر مسلط حکمران ٹولہ ملک کو مزید قرضوں میں جکڑ کر ملک کے بچے بچے کو ہمیشہ کیلئے مقروض بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ اور نیوزلیک کے ایشو پر موجودہ حکمرانوں کی جلد ہی چھٹی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت تعلیم اور روزگار جیسی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔